اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی الیکشن کامعرکہ سر کرنے کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار عارف علوی کی درخواست پر وطن واپس پہنچ گئے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومتیں بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھاجس کے بعد وہ یہ کہتے ہوئے برطانیہ چلے گئے تھے کہ اب ان کا کام ختم ہو گیا ،
وہ اب کاروباری امور کی جانب توجہ دیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین صدارتی امیدوارڈاکٹر عارف علوی کی درخواست پر واپس پہنچے ہیںان کاکہناہے کہ صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کیلئے وہ پْرعزم ہیں۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نئے پاکستان میں عمران خان اور تحریک انصاف کو جب بھی ضرورت ہوگی ،وہ حاضر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عارف علوی نے ٹیلی فون پر جہانگیر ترین سے صدارتی الیکشن میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔