منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دیدی جائے اگر۔۔۔سوشل میڈیا پرشدید تنقید کے بعد سلیم صافی سے رہا نہ گیا،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایک کمیشن بنایا جائے ۔اگر میرے خلاف کسی سے بھی پیسے لینا ثابت ہو جائے تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دے دی جائے۔معروف صحافی سلیم صافی کا مطالبہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خاننے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات طلب کیں

جس پر انہیں بتایا گیا کہ نواز شریف اپنےا خراجات خود اپنی جیب سے ادا کرتے تھے، وزیر اعظم عمران خان کو اس حوالے سے چیکس بھی دکھائے گئے۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ساتھیوں نے ان کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر انکا خوب مذاق بنایا گیا۔ان کے ساتھ گزشتہ کچھ دنوں سے جو کچھ ہورہا ہے ،اس پر بات چیت کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئیے۔اس بحث کو سمیٹنے اور میڈیا پر اعتبار کو بحال کرنے کے لیے میری وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایک جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔جو تمام مالکان اور ہم اینکرز کے اثاثوں کی چھان بین کرے اور بے شک اس کام کا آغاز مجھ سے کریں اور مجھ سے پوچھیں کہ آپ کے جو اثاثے ہیں ان کو ثابت کریں۔جب کہ اس بات کی تحقیق کی جائے کہ ہم نے کسی حکومت یا کسی لیڈر سے پیسے لیے ہیں یا نہیں؟یہ بھی دیکھا جائے کہ ہم سے کون غیر ملکی سفارتخانوں میں جا کر بوتلیں اڑاتا ہے۔اور اس بات کی بھی تحقیق کی جائے کس صحافی نے کتنا ٹیکس دیا اور کس کس نے سرمایہ داروں سے پیسے لیے۔اگر میرے خلاف کسی بھی ایجنسی یا کہیں سے بھی پیسے لینا ثابت ہو جائے تو مجھے پارلیمنٹ کے سامنے پھانسی دے دی جائے اور باقیوں کے ساتھ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ان کا کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ وہ اپوزیشن نہیں بلکہ حکومتی جماعت ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…