جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

تمام سرکاری ملازمین کے ساتھ اب یہ سلوک کیاجائے گا، وزیراعظم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا، دوٹوک اعلان

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ کابینہ نے وزیر اعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری بھی دی ہے وہاں 88گاڑیاں ہیں جن میں سے کئی بلٹ پروف اور مہنگی ترین ہیں جو گاڑیاں ضروری ہونگی وہ رکھی جائیں گی اور باقیوں کو نیلام کیا جائیگا اس حوالے سے پرنسپل سیکرٹری اس کی شرائط اور نیلام کی تاریخ کا اعلان کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس دو گاڑیاں ہونگی

جبکہ کیبنٹ ممبران کو ایک گاڑی دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سرکاری زمینوں کے حوالے سے ہیرٹیج کمیٹی جائزہ لے گی کہ گور نر ہاؤس اور دیگر تاریخی عمارتوں کی حیثیت بھی متاثر نہ ہو اور ان کو کیسے استعمال میں لایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں کمشنرز ٗ ڈپٹی کمشنرز ٗ آئی جیز اور دیگر کے بڑے بڑے گھر ہیں اس حوالے سے اسد عمرکی نگرانی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں عبد الرزاق داؤد اور خسرو بختیار شامل ہیں یہ کمیٹی ان عمارتوں کو منافع بخش بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گی ۔انہوں نے کہاکہ دوصوبوں میں ہماری حکومتیں ہیں وہاں فیصلے ہم خود کر لینگے جبکہ دوسرے صوبوں کو وفاقی حکومت آرٹیکل 149کے تحت ہدایت دے سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سود ادا کر نے کیلئے قرضے لے رہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور ان عمارتوں کو منافع بخش پراپرٹیز بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان عمارتوں میں نچلے طبقے کے ملازمین کی ملازمتوں کا تحفظ کیا جائیگا انہیں کسی صورت نہیں نکالا جائیگا بلکہ انہیں دوسری مختلف جگہوں پر کھپایا جائیگا ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزراء اور بیوروکریٹس کے دوروں کو بھی محدود کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگلے تین ماہ میں وزیر اعظم عمران خان اس وقت تک کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کرینگے جب تک کہ ضروری نہ ہو ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیرون ملک دوروں پر جائیں گے انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ اقوام متحدہ میں ہونے والے اجلاس میں بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…