جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان کےوہ تین مقامات جہاں بڑی تعداد میں اچانک ہندو کیوں پہنچ رہے ہیں؟ جانئے حیران کن معلومات

datetime 19  اگست‬‮  2018 |

سکھر (نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں آبی صورتحال میں وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مزید بہتری آنے لگی، سطح آب بلند ہونے کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر درمیانی درجے کا سیلاب متوقع ہے جبکہ کاشتکاروں اور مچھیروں کے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں، تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ ہفتے کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ہونیوالی

موسلادھار بارشوں اور ڈیمز اور دریاوں میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سندھ کے 3 بیراجوں پر پانی کی صورتحال خاصی بہتر ہوگئی ہے۔گزشتہ روز تربیلا ڈیم میں پانی کی گنجائش 1548.5فٹ جبکہ پانی کی آمد 2 لاکھ21ہزار600 کیوسک، اخراج ایک لاکھ 78ہزار کیوسک، کالا باغ ڈیم پر آمد2 لاکھ 11 ہزار 640، اخراج 2 لاکھ 3 ہزار 640، چشمہ ڈیم پر ایک لاکھ 94 ہزار276، اخراج ایک لاکھ 70ہزار، تونسہ ڈیم پر آمد ایک لاکھ 78ہزار 946 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ58 ہزار 396 کیوسک، تریموں پرآمد48ہزار879، اخرا ج 36 ہزار879، پنجند پر آمد 32 ہزار 384، اخراج 17 ہزار 984 ، گڈو بیراج پر آمد2لاکھ 48 ہزار175، اخراج2 لاکھ 20 ہزار 266، سکھر بیراج پرآمد ایک لاکھ 98ہزار 770جبکہ اخراج ایک لاکھ 43 ہزار 800،کوٹری بیراج پر آمد 51 ہزار 840 اوراخراج10ہزار80کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبپاشی ماہرین کے مطابق جس طرح پانی دریاوں میں پہنچ رہا ہے اس سے آئندہ 24گھنٹے میں گڈو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے اور اگر بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوتا ہے تو اس سے پانی کی سطح میں مزید بہتری ہوگی، تاہم اگست کے مہینے میں سندھ بلوچستان کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو ضرورت کے مطابق پانی مہیا کیاجاچکا ہے۔دوسری جانب حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملک کے بڑے ڈیمز اور دریائوں میں پانی کی

سطح میں بہتری آنے سے ایک عرصے آبی بحران کے باعث مشکلات سے دوچار کاشتکار، آبادگار، مچھیرے اور اس سے وابستہ لوگ انتہائی خوش نظرآتے ہیں حالیہ چند روز میں دریائے سندھ ، ملتان ، گڈوسکھر کے مقام پر سطح آب بلند ہونے پر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اشنان کرنے دریا کے کنارے نظرآرہے ہیں۔یہ ان کی مذہبی رسومات کا ایک حصہ ہے۔ہندو عقیدے کے مطابق ان تین مقامات پر دریائے سندھ میں اشنان (نہانے)کرنے والا تمام گناہوں سے پاک صاف ہو جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…