جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے اپنا ووٹ کس کے حق میں استعمال کیا؟چوہدری نثار کا سرپرائز، عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی ایسا کام کردیاکہ حمزہ شہباز بھی حیران رہ گئے

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے اپنا ووٹ کس کے حق میں استعمال کیا؟چوہدری نثار کا سرپرائز، عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی ایسا کام کردیاکہ حمزہ شہباز بھی حیران رہ گئے،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سے آزاد حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہونے والی جگنو محسن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار کو ووٹ دیا ۔

جگنو محسن انتخاب کا مرحلہ شروع ہونے سے قبل خواجہ سعد رفیق کی نشست پر گئیں اور ان سے کچھ دیر گفتگو کی ۔ بعد ازاں وہ حمزہ شہباز اور رانا محمد اقبال سے بھی ملیں ۔آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان وسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر بھی ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ چوہدری نثار کی جانب سے ابھی تک اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایاگیا ۔تحریک انصاف کے امیدوار سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا ۔ عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کیا جس کے بعد بالترتیب حمزہ شہباز،معاویہ اعظم اور علی حیدر گیلانی نے بھی خطاب کیا ۔ اس کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اپنی نشست سے اٹھ کر حمزہ شہباز کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا اور اس کے بعد انہوں نے اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تمام لیگی اراکین سے بار ی باری ہاتھ ملایا۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود تقریر نہ کی ۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بردار کے بعد (ن) لیگ کے پارلیمانی لیڈر حمزہ شہباز نے جب اپنی تقریر مکمل کی تو سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ کا نام پکارا گیا لیکن انہوں نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود تقریر نہ کی اور علی حیدر گیلانی کی جانب اشارہ کر دیا ۔علی حیدر گیلانی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ کو مبارکباد اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…