جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاج، مظاہرے،ریلیاں،عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 19  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد،پشاور،لاہور( آن لائن) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لکی مروت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے نبیؐ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کردیں جبکہ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھی تحریک لبیک کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حضور ؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ ہالینڈ کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔شرکا کا کہنا تھا کہ مسلمان اپنے آخری نبی محمد مصطفیٰ ؐ سمیت تمام انبیا سے محبت اور عزت کرتے ہیں، لیکن غیرمسلموں کی جانب سے آئے روز ہمارے نبیؐ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری تماشا دیکھ رہی ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ایک قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کیا جائے۔ پشاورمیں بھی تحریک لبیک کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو میلاد ہاؤس سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پشاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ٹنڈومحمد خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے عملی اقدامات کرے ، ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے اور اس سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…