جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اللہ واسطے میں آپ کی منت کرتا ہوں اور۔۔۔! تحریک انصاف کے پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ کس کی منتیں کرتے رہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانے والے امیدوار عثمان بزدار کا اعلان ہوتے ہی ان پر تنقید کا آغاز ہو گیا ہے، نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار میڈیا کے تبصروں میں ہیں، عثمان بزدار کے متعلق قتل کیس میں دیت دے کر بری ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تو دوسری جانب نیب میں کیسز کا ذکر چل رہا ہے اور کبھی ان کے گھر میں بجلی ہے یا نہیں اس کا ثبوت سامنے لایا جا رہا ہے، ایک طرف ان تبصروں کا سلسلہ جاری ہے

تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص چیئر لفٹ پر چیختا چلاتا سنائی دے رہا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہیں۔ اس شخص کو نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار قرار دیا جا رہا ہے، وہ اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ کا واسطہ ہے، آپ کی منت کرتا ہوں، یہ اونچا ہو رہا ہے، اسے سمجھائیں یار، ہیلو۔۔۔۔۔بھائی نہیں اوئے، آپ کی منت کرتا ہوں، جب ایک شخص کہتا ہے کہ آپ پاؤں اوپر رکھ لیں تو وہ شخص کہتا ہے کہ پاؤں نہیں اٹھاؤں گا، میں گرجاؤں گا، میں مر جاؤں گا، اور اوئے ندیمے کی آواز نکالتا ہے۔ اس ویڈیو پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، ان میں صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ یار معصوم بندہ ہے بے چارہ۔ اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ایکروفوبیا ایک مرض ہے، مذاق تو نہ اڑائیں یار معصوم انسان کا۔ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے اور اس ویڈیو کے بارے میں پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا پر جو میرے متعلق پروپیگنڈا جاری ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، میرا دامن اللہ کے فضل و کرم سے بالکل صاف ہے، مجھ پر بننے والا قتل کا مقدمہ بالکل جھوٹا تھا، نہ ہی میرے اوپر کوئی نیب کا مقدمہ ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی کسی اور شخص کو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…