جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا، وزراء کے نام اور ان کے محکموں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی گئی، اس بیس رکنی کابینہ میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے، تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیس رکنی کابینہ کی منظوری دے دی ہے،یہ وزراء اپنے عہدوں کا حلف پیر کے روز اٹھائیں گے، اس کابینہ میں شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ کا قلم دان سونپا گیا ہے،

فواد چوہدری وزارت اطلاعات، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو وزارت دفاع کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فروغ نسیم وزیر قانون، شیخ رشید وزیر ریلوے اور خالد مقبول وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ہوں گے۔ اسد محمود کو کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شفقت محمود کے پاس وزارت تعلیم اور قومی تاریخ و ادب ہوں گی اور عامر کیانی کو وفاقی وزارت صحت سونپی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے فروغ نسیم وزیر قانون اور خالد محمود صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر ہوں گے، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما فہمیدہ مرزا کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ ریاستی و سرحدی امور کے وزیر ہوں گے، نورالحق قادری کو مذہبی و اقلیتی امور کی وزارت سونپی گئی ہے، غلام سرور خان پیٹرولیم ڈویژن سنبھالیں گے جبکہ زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وفاقی وزیر ہوں گی۔ اس کے علاوہ پانچ مشیر مقرر کیے گئے جن میں شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…