اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔ گزشتہ روز نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانتوں سے متعلق کیس میں جواب عدالت عالیہ میں جمع کرایا۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مجرمان کو جس سیکشن کے تحت سزا ہوئی وہ
ناقابل ضمانت ہے، نواز شریف پر عوامی عہدہ رکھ کر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا جرم ثابت کیا، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کے اثاثے چھپانے میں معاونت کی، مجرمان کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے، جس کی بناء پر احتساب عدالت نے سزائیں سنائیں۔نیب نے استدعا کی ہے کہ کہ نواز شریف سمیت دیگر مجرمان کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے، نوازشریف، مریم اورصفدر کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔