منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ، بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان پریس گیلری میں گھس گئے ٗ تلخ کلامی ٗ ہاتھا پائی ،بات بڑھ گئی

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں وہ ہفتہ کو ایوان صدر حلف اٹھائیں گے ٗتحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے 176ووٹ حاصل کئے ٗ ان کے مد مقابل شہباز شریف کو 96ووٹ ملے ٗ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں کارروائی دیکھنے کیلئے مہمانوں کے رش کی وجہ سے دھکم پیل ہوئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب عمران خان کی پارلیمنٹ پہنچے تو وہ بھی رش میں پھنس گئے اور دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ایس پی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اورتحفظات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دور ان لوگوں کی بڑی تعداد پارلیمنٹ کے باہر موجود تھی ٗ مہمانوں کے زیادہ رش کے باعث مہمانوں کی گیلری کے دروازے بند کر دیئے گئے جس کے باعث لوگوں نے پریس گیلری میں گھسنے کی کوشش کی اور جب صحافیوں کی جانب سے روکا گیا اور ان سے کہا گیا کہ آپ یہاں پر داخل نہیں ہوسکتے جس پر لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے پاس پارلیمنٹ کا کارڈ موجود ہے تاہم دھکم پیل ہوئی اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان پریس گیلری میں داخل ہو گئے اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھاپائی ہوئی اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی تاہم صحافیوں نے سیکیورٹی عملے سے گزارش کی جس کے بعد انہیں باہر نکالا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کی کارروائی کو دیکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بغیرکارڈ پارلیمنٹ داخلے کی کوشش بھی کی جس پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اورسیکیورٹی اسٹاف میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…