جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

300 بچوں کو فروخت کرنے والا گروہ سامنے آ گیا، امریکی گاہکوں کو ایک بچہ کتنے لاکھ میں فروخت کیا جاتا تھا؟ لرزہ خیزانکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

ممبئی(آئی این پی)بھارتی شہر ممبئی میں پولیس نے انٹر نیشنل چائلڈ اسمگلنگ ریکٹ کو مع سرغنہ گرفتار کر لیا، گروہ امریکی گاہکوں سے 45لاکھ روپیہ فی بچہ وصول کرتا تھا، گروہ نے 300بچوں کو فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا، امریکہ روانہ کئے گئے ان بچوں کی عمریں 11سے 16سال کے درمیان ہیں، گروہ میں پولیس آفیسر کا بیٹا بھی شال ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ممبئی پولیس نے انٹر نیشنل چائلڈ اسمگلنگ ریکٹ کاسراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

گجرات کا رہنے والا راجو بھائی (گملے والا)نے 2007 سے بچوں کی اسمگلنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ وہ اپنے امریکی گاہکوں سے فی بچہ 45لاکھ روپے لیا کرتا تھا۔ اب تک 300بچے فروخت کئے جاچکے ہیں۔ جن بچوں کو امریکہ بھیجا گیا ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا اس کا کوئی علم نہیں۔قبل ازیں گزشتہ ماہ گروہ کے چند افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکہ روانہ کئے گئے ان بچوں کی عمریں 11سے 16سال کے درمیان ہیں۔ان میں سے زیادہ تر بچوں کا تعلق گجرات سے ہے۔معاملے کی تحقیقات کرنے والے پولیس کے اعلی افسر نے بتایا کہ ایسے والدین اور خاندان کے افراد نے بچوں کو فروخت کیا جو ان کی پرورش اور دیکھ بھال سے قاصرتھے۔پولیس نے مزید بتایا کہ امریکی گاہکوں کی جانب سے اشارہ ملنے کے بعد گملے والا اپنے گروہ کے کارندوں کو متحرک کردیتا جو گجرات میں عموماغریب خاندان کا پتہ لگاتے جو اپنے بچوں کو فروخت کرنے کیلئے تیار ہوتا اور ایسے خاندان کو تلاش کرتے جو اپنے بچوں کے پاسپورٹ کرائے پر دینے کیلئے آمادہ ہوتے تھے۔بعد ازاں گملے والا پاسپورٹ اور بچوں کی تصویر کا موازنہ کرتا۔ جس بچے کی شکل پاسپورٹ میں لگی تصویر سے مشابہ ہو اور اس کا میک اپ وغیرہ اس انداز سے کرتے کہ ہو بہو پاسپورٹ والے بچے کی شکل وصورت نظر آنے لگتی۔ اس بچے کو امریکہ بھیجنے کیلئے چن لیا جاتا اس کے بعد گروہ ایک شخص کے ساتھ امریکہ روانہ کردیتا۔

جب وہ شخص بچہ امریکہ پہنچا کر واپس ہندوستان آتا تو بچے کا پاسپورٹ ساتھ لے آتا اور گروہ کے افراد ادھار دینے والے کو پاسپورٹ لوٹا دیتے۔اس ریکٹ کا انکشاف اس وقت ہوا جب اداکارہ پریتی سود کے پاس فون آیا کہ 2بچوں کا میک اپ کرنا ہے۔ پریتی نے بتایا کہ جب میں موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ 2نابالغ بچوں کے میک اپ کیلئے 3افراد ہدایت دے رہے تھے۔ یہ ماجرا دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے 4افراد کو گرفتار کرلیا جن میں پولیس سب انسپکٹر کا بیٹا شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…