پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ایم پی اے نے کراچی میں جس شخص کو تھپڑ مارے وہ کس اہم ترین سرکاری عہدے پر فائز ہے؟ کن دو افراد کے کہنے پر عمران شاہ کو معاف کیا گیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ کی طرف سے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد ڈاکٹر عمران علی شاہ کی جانب سے اس بزرگ شہری سے معافی مانگی گئی، جس پر انہوں نے ان کو معاف بھی کر دیا لیکن سوشل میڈیا پر تشدد کا نشانہ بنانے اور معافی مانگنے کے معاملے پر بحث جاری ہے۔

ایسے میں بزرگ شہری کے بیٹے لبیب چوہان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ لبیب چوہان شاہین انجینئرنگ اینڈ ائیر کرافٹ مینٹی نینس سروس میں ٹرینی انجینئر ہیں۔ لبیب چوہان نے اپنے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ساتھ موجود شخص میرا والد اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر ہے۔ لبیب چوہان نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا سوال تو یہ ہے کہ اگر یہ واقعہ آپ کے والد کے ساتھ پیش آیا ہوتا تو آپ کیا کرتے؟۔ دوسری بات، میرے والد صاحب فردوس شمیم نقوی اور نجیب ہارون کے پرانے دوست ہیں اور وہ دونوں میرے والد کی کریڈیبلٹی سے واقف ہیں، میرے والد انتہائی ایماندار اور پیشہ ور آفیسر ہیں، لبیب چوہان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اگر میرے والد فردوس شمیم اور نجیب ہارون کے دوست نہ ہوتے تو؟ ان دو لوگوں کی وجہ سے ہی عمران شاہ ہمارے گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور ہم نے اسے معافی مانگنے کا موقع دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر میرے والد ایک عام شہری ہوتے، کیا ڈاکٹر عمران شاہ اس کے گھر بھی جاتا؟ ہم پرامن شہری اور مسلمان ہیں یہی وجہ ہے کہ میرے والد نے عمران شاہ کو معاف کردیا لیکن اگر آپ مضروب شخص کے بیٹے ہوتے تو کیا آپ معاف کرتے؟ اگر یہ امریکہ یا برطانیہ ہوتا تو ریاست کیا کردار ادا کرتی؟ مجھے اس بات کا جواب چاہیے کہ

میں اپنے دل کو کیسے سمجھاؤں؟۔ لبیب چوہان نے مزید لکھا کہ اگر میرے والد کی گاڑی دوسرے شخص کی گاڑی سے ٹکرا گئی اور دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا تو کیا میرے والد نے اس شخص پر ہاتھ اٹھایا، انہوں نے لکھا کہ میرا صرف یہ سوال ہے کہ ریاست کہاں ہے؟ میں اپنے دل کو کیسے مطمئن کروں؟۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ ویڈیو وائرل ہوئی جس پر تحریک انصاف کی قیادت کی طرف عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، جب ڈاکٹر عمران شاہ کو نوٹس ملا تو وہ فردوس شمیم نقوی کو اپنے ساتھ لے کر اس شہری کے گھر گئے اور ان سے معافی مانگی جس پر معاملہ ختم ہو گیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…