جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد، خدادا ہائٹس فلیٹس کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونیوالی لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج، معروف ڈانسر سمیت چار ملزمان گرفتار

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)ایس پی صدر کیپٹن ذیشان حیدر کے حکم پر گولڑہ پولیس نے ای الیون خدادا ہائٹس فلیٹس میں ڈانس پارٹی کے دوران تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان میں نامزد ملزمہ اور ڈانسر رابعہ خان عرف حنا پٹھانی سمیت چار ملزمان حسین، ولید اور فیصل کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

واضح رہے کہ 12 اگست کی رات کو خداداد ہائٹس کے فلیٹ نمبر 303 میں ڈانس پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔جس میں ثمن اعجاز کی موت تیسری منزل سے گرنے سے موت واقع ہو گئی تھی ۔جسکے واقع کو گولڑہ پولیس دبا کر ملزمان کو بچا نا چاہتی تھی کہ ایس پی صدر کیپٹن ذیشان حیدر کو جب اس واقع کا علم ہوا تو انہوں نے اے ایس پی صدر ذوہیب رانجھاکو حکم دیا کہ واقع کی شفاف انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جس پر مجبورا گولڑہ پولیس نے مقتولہ کے چھوٹے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ ثمن اعجاز کی قریب دوست رابعہ خان عرف حنا پٹھانی کو گرفتار کر کے فلیٹ مالک کو شامل تفتیش کیا اور فلیٹ پر رہائش پزیر کرائی دار ولید سمیت وقوعہ کے وقت موقع پر موجود افراد میں سے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے روز خداداد ہائیٹس میں رات گئے ڈانس پارٹی شروع ہوئی جس میں آئس سمیت شراب اور چرس کا بھی استعما ل ہوا تھا کہ اسی دوران نشے کی حالت میں ثمن 13 اگست کی علی الاصبح تیسری منزل سے دھکا دیا گیا اور زخمی حالت میں اسے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثا نے پہلے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیاتھا۔بعدازاں پولیس نے موت کے محرکات جاننے کیلئے اور قتل کے شبہ پر لڑکی کا پوسٹمارٹم کروایا۔ اور مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔۔۔(اعجاز چیمہ/ سٹاف رپورٹر)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…