منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہزاروں افراد کا مبینہ قاتل داعش تنظیم کاسربراہ ابوبکر البغدادی اب کس حال میں ہے ؟لرزہ خیز انکشافات

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں برس جون میں شام کے اندر عراقی فضائیہ کے ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذریعے نے

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ کے طیاروں نے جون میں مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شامی سرزمین پر داعش تنظیم کے رہ نماؤں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی کمانڈر مارے گئے اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ذریعے نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی بھی تھا۔ شدید اور گہرے زخموں نے اس کو دماغی طور پر مردہ کر دیا اور وہ کچھ کر سکنے کے قابل نہیں رہا۔مذکورہ ذریعے نے البغدادی کی جاں نشینی کے حوالے سے تنظیم کی قیادت کے درمیان اختلافات کا بھی انکشاف کیا ۔ ذریعے کا کہنا تھا کہ داعش کے بعض غیر عراقی رہ نماؤں نے البغدادی کی جگہ لینے کے لیے ابو عثمان التونسی کو نامزد کیا ہے۔ اس کے سبب تنظیم کی صفوں میں غیر مسبوق نوعیت کے شدید اختلافات اور انقسام دیکھنے میں آ رہا ہے کیوں کہ عراقی رہ نماؤں نے التونسی کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…