پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت کی سب سے بڑی مشکل ختم،آپ اقتدار سنبھالیں اس کے بعد ہم آپ کیلئے یہ سب کرینگے، چین نے عمران خان سے وعدہ کرلیا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت کی سب سے بڑی مشکل ختم،آپ اقتدار سنبھالیں اس کے بعد ہم آپ کیلئے یہ سب کرینگے، چین نے عمران خان سے وعدہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو حکومت سنبھالتے ہی قومی خزانے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور واجب الادا قرضوں کی ادائیگی جیسے سنگین مسائل کا سامناکرنا ہوگا

جس کے لئے آئی ایم سے رجوع سمیت دوست ممالک سے قرضے اورنجکاری سمیت متعدد طریقے استعمال کئے جائیں گے، ایسے میں چین نے حیرت انگیز طورپر تحریک انصاف کو ایسا پیغام دیا ہے کہ ان کی تمام تر مشکلات ختم ہوتی نظر آرہی ہیں معروف انگریزی اخبارکے مطابق چین نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بچانے کے لیے وعدہ کر لیا ہے کہ وہ پاکستان کو مالی اعانت فراہم کرے گا اس سلسلے میں تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما کا بھی کہنا تھا کہ چینی حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کی فکر نہ کریں، ذخائر کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے چین پاکستان کو مزید قرض فراہم کرے گا واضح رہے کہ پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالر کی کمتر سطح پر آ چکے ہیں اور ان میں بہترین کے لیے چین پہلے ہی 2ارب ڈالر پاکستان کو فراہم کر چکا ہے، جن میں سے ایک ارب ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹس میں منتقل بھی ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک متوقع وزیر نے بھی فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا تاہم چینی حکام کی طرف سے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو یہ تلقین بھی کی گئی ہے کہ وہ زرمبادلہ کے خسارے کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔چین کی طرف سے مالی معاونت کے وعدے کے باعث امکان ہے کہ ہماری حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…