پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

غیرملکی لڑکی کے پاکستانی پرچم اور پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ رقص ،چیئرمین نیب دماغی توازن کھوچکے ہیں اس لئے وہ اب ۔۔۔! رؤف کلاسرا نے جسٹس (ر)جاوید اقبال کو کھری کھری سنادیں

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)غیرملکی لڑکی کے پاکستانی پرچم اور پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ رقص ،چیئرمین نیب دماغی توازن کھوچکے ہیں اس لئے وہ اب ۔۔۔! رؤف کلاسرا نے جسٹس (ر)جاوید اقبال کو کھری کھری سنادیں، تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے جہاز میں رقص کرنے والی غیر ملکی خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے

جس میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کیا گیا ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سبز لباس میں ملبوس غیر ملکی خاتون پاکستان کا قومی پرچم لپیٹ کر پی آئی اے کے طیارے میں مشہور زمانہ ’’کی کی چیلنج‘‘ پر رقص کررہی تھیں۔ اس ویڈیو پر تنازع کھڑا ہوگیا ٗکسی نے اسے قومی پرچم کی توہین کہا تو کسی نے کہا کہ یہ خاتون پاکستان سے محبت کرتی ہیں جس پر ان کی قدر کرنی چاہیے اور اس معاملے میں قومی پرچم کی توہین نہیں ہوئی۔ غیر ملکی لڑکی کے پاکستانی پرچم کے ساتھ رقص کرنے پر سی ای او پی آئی اے کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کا نوٹس لینے والے چیئرمین نیب سوشل میڈیا پر ہدفِ تنقید بنے ہوئے ہیں۔ جہاں عام لوگ چیئرمین نیب کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں سینئر صحافی بھی ان کے حالیہ نوٹس پر سخت برہمی کا اظہار کر رہے ہیں، انہی صحافیوں میں رؤف کلاسرا بھی شامل ہیں جنہوں نے چیئرمین نیب کو کھری کھری سنائی ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’72 سالہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال اپنا دماغی توازن کھوچکے ہیں، بڑھتی ہوئی عمر نے چیئرمین نیب کی عقل و فہم کے ساتھ سوچنے کی صلاحیت سلب کرلی ہے۔ نیب پی آئی اے کی پرموشنل ڈانس ویڈیو کے خلاف تحقیقات کا حکم دے کر پستی کی نئی گہرائیوں میں گرگیا ہے، ساری عمر عیاشی کے بعد آخری عمر میں اخلاقیات کا دورہ پڑتا ہے‘۔میڈیا کی جانب سے غیر ملکی لڑکی کے ڈانس کو قومی پرچم کی توہین قرار دینے پر بھی رؤف کلاسرا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا

’ مارننگ شوز میں بیہودگی دکھانے والے میڈیا چینلز کو خود تو شرم نہیں آتی۔ اگر پی آئی اے یہی ویڈیو اشتہار کی شکل میں چینلز کو دیتا تو سب ’پی آئی کی جے ہو‘ کے نعرے لگا رہے ہوتے‘۔رؤف کلاسرا نے لکھا کہ یہ نمونے جلدی جان نہیں چھوڑیں گے ، انگریز نے ریٹائرمنٹ کی عمر ایسے ہی 60 برس نہیں رکھی۔ جسٹس جاوید کو تو حد پار کیے بھی 12 سال ہوچکے ہیں ، موصوف نے ایک چول اس وقت بھی ماری تھی جب نواز شریف کے خلاف 4 ارب ڈالرز انڈیا منی لانڈرنگ پر تفتیش کا حکم دیا تھا، یہ اب دوسری بونگی ہے۔دریں اثناء خاتون ایوا زوبک نے پاکستان کے تعارف پر مبنی ویڈیو جاری کی ہے

جس میں دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا گیا ٗ ایوا زوبک پولینڈ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سیاح ہیں جو دنیا گھومنے پھرنے اور سیاحت کی شوقین ہیں۔3 ماہ قبل انہوں نے پاکستان کا رخ کیا تو یہاں کے بارے میں ان کی عمومی رائے بدل گئی اور یہ ملک انہیں اتنا پسند آیا کہ ان کا مختصر سا قیام طویل ہوگیا ہے۔ اپنے مضمون میں ایوا نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل انہوں نے یہاں کے بارے میں جو کچھ سنا وہ سب غلط ثابت ہوا ٗاب سے پہلے شاید کم لوگ ان کے بارے میں جانتے تھے،

تاہم پی آئی اے کے طیارے میں رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر جب نیب نے قومی پرچم کی توہین کے الزام میں نوٹس لیا تو ایوا خبروں کی زینت بن گئیں، جس کے ساتھ ساتھ انہیں خوب شہرت ملی۔ایوا نے 14 اگست کو پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے یہاں اپنے قیام کی وجوہات بیان کیں۔ اس ویڈیو کو ایک غیر ملکی خاتون سیاح کی نظر میں پاکستان کا تعارف بھی کہا جاسکتا ہے۔دنیا سے پاکستان کا تعارف کراتے ہوئے ایوا نے کہا پاکستانی جگاڑ میں بہت ماہر ہوتے ہیں اور محدود وسائل میں کسی بھی مسئلے کا حل نکالنا جانتے ہیں ٗ

پھر وہ پاکستان کی خوبصورتی اور فطری مناظر کی تعریف کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چٹیل صحرا، بلند و بالا پہاڑ، گنگناتے دریا، سنگلاخ چٹانیں، خوبصورت ساحل، دلکش وادیاں، ہرے بھرے جنگلات، ٹھنڈے ٹھار آبشار سب کچھ ہے۔انہوں نے کہاکہ خوبصورت نظارے دنیا بھر میں آپ کو دیکھنے کو ملیں گے لیکن پاکستان کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ایک ہی دلکش ملک میں آپ کو ساری جگہیں اور نظارے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ ایوا نے اس سے قبل پاکستان کے مختلف مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئرز کی ہیں۔

جن میں گلگت بلتستان کے ایک لکڑی کے کارخانے کا تعارف بھی ہے جہاں صرف خواتین کام کرتی ہیں۔کبھی وہ کراچی میں برنس روڈ کی گلیوں میں سیخ کباب کھاتی نظر آتی ہیں تو کبھی پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کررہی ہیں۔ ایوا کے مطابق پاکستان قوم مہمان نواز اور کھلے دل کی مالک ہے۔ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پاکستان میں میرا سب سے زیادہ گرم جوشی سے استقبال کیا گیا ٗ پاکستانی خود بھی مسکراتے ہیں اور میرے لبوں پر بھی مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…