جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

پے در پے دھمکیوں اور پابندیوں کے بعد ایران کا بھی ایسا کرارا جواب کہ امریکی صدر ٹرمپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

تہران (آن لائن)ایران نے درمیانی رینج کے جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے اپنی جوہری طاقت کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ۔ فرا نسیسی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کے دوران جدید بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کا کہنا تھا کہ نئے میزائل فتح مبین کا ‘کامیاب تجربہ کیا گیا ہے

جو زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ وزیر دفاع امیر حاتمی نے مقامی خبر ایجنسی تسنیم کوانٹرویو میں کہا کہ ‘ہم اپنے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ملک کی میزائل کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کو کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز اپنی میزائل کی طاقت میں اضافہ کریں گے۔نئے میزائل کی صلاحیت کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی ہیں لیکن امریکی سینٹر برائے اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مطابق اس سے قبل تجربے سے گزرنے والے میزائل کا ہدف 200 سے 300 کلومیٹر تھا۔امریکی عہدیداروں نے گزشتہ ہفتے فوکس نیوز کو بتایا تھا کہ ایران نے ہورموز کے علاقے میں نیول مشقوں کے دوران ‘فتح 110 میزائل’ کا تجربہ کیا ہے۔ایرانی مشقوں کے حوالے سے ایک امریکی جنرل نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ یہ مشقیں ایران کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پابندیوں کے جواب میں پیغام کے طور کی گئی ہیں کہ وہ تیل کی گزرگاہ کو بند کر سکتا ہے۔امیر حاتمی نے اس میزائل کے حوالے سے کہا کہ اس کی بھرپور صلاحیت کے باعث کوئی چیز اس کو روک نہیں سکتی ہے اور یہ 100 فیصد مقامی طور پر بنایا گیا ہے’ جس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والے تمام جوہری معاہدوں سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…