اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کا شکریہ،عمران خان اب قومی اسمبلی میں کیا کریں گے؟ تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیاہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی میچورٹی کا دکھا کر حلف اٹھانے پر شکرگزار ہوں،مستقبل میں بھی اسی طرح کی میچورٹی کی توقع ہے، جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اپوزیشن کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، تبدیل شاہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں۔

پیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ اپوزیشن نے ایوان میں جس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اس سے پاکستان کی جمہوریت آگے بڑھے گی،حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کی باتوں سے اعتراضات ہو سکتے ہیں مگر جمہوریت کیلئے دونوں کو مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ماحول آج کی طرح رہا تو پاکستان کی کیلئے اچھا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پورے سیشن میں شریک رہے،وہ وقفہ سوالات میں اراکین کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) اوربی این پی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، مزید جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کر کے سپیکر کیلئے حمایت طلب کریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا عہدہ اہم ہے،اس کا اعلان پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل انتہائی اہم ہے،تبدیل شدہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید پی ٹی آئی سے ناراض نہیں،اگر ناراض ہیں بھی تو منا لیں گے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…