اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کئے جانے کے بعد بابر اعوان کو سینیٹر منتخب کروایا جائے گا،بابر اعوان کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد انہیں وفاقی وزیر قانون نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چوہدری سرور کو گورنر پنجاب نامزد کر لیا ہے، جس کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے
چوہدری سرور کی سینیٹ کی خالی نشست پر بابر اعوان پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے،انہیں سینیٹر منتخب کروانے کے بعد وفاقی وزیر قانون بنائے جانے کا امکان ہے کیونکہ بابر اعوان پیپلز پارٹی دور میں بھی وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور اس سے پہلے بھی وہ وفاقی وزیر قانون رہ چکے ہیں۔