جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان وزیراعظم نہ بن سکے اور تحریک انصاف کی حکومت نہ آئی تو پھر کیا کام کرینگے؟پی ٹی آئی کا واضح اور دو ٹوک اعلان، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کوبڑا سرپرائز دیدیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بیساکیوں پر چلنے والی حکومت کی نسبت مضبوط اپوزیشن کا کردار کرنے میں خوشی محسوس ہو گی، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں جس میں سب کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پارلیمنٹ کے باہر آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شبلی فراز نے کہا

کہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ ملک میں احتساب اور شفافیت ہے ، جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ہم اقتدار برائے اقتدار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتے، ملک پر گزشتہ 70سال سے ایک ہی سوچ اور نظریے کی حکومت رہی ہے، جس کو پہلی بار تحریک انصاف نے چیلنج کیا، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملک میں اقتدار خواص کا نہیں عوام کا ہونا چاہیے، اسی وجہ سے دھرنے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی اور مسلم لیگ دونوں ایک ہی سوچ اور نظریے کے لوگ ہیں، وہ باریاں لگا رہے تھے، ملک کو لوٹنے کیلئے باریاں لگی ہوئی تھیں، میاں نواز شریف کی جانب سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اصل میں نوٹ کو عزت دو ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بس ریپڈ منصوبے میں کرپشن اور ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پریشان نہیں، عمران نے ہیلی کاپٹر اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کی سہولیات بلین ٹری کیلئے استعمال کئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے ملک میں احتساب کا عمل شروع کیا، موجودہ الیکشن کمیشن کو سب سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، دھاندلی کا الزام وہ جماعتیں لگا رہی ہیں جو کسی نہ کسی طرح ماضی میں مستفید ہوتی رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اپوزیشن میں بیٹھنے کو ترجیح دیں گے، ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں اصلاحات لانا ہے ملک میں لوٹے ہوئے خزانے کو واپس لانا ہے، عمران کے احتساب کو خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…