جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت بنانے کیلئے(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملایا تو سالوں پر محیط جدوجہد کا مقصد فوت ہو جائیگا،عمران خان نے واضح اعلان کردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں اپنی فتح سے متعلق پر امید ہے ،پانامہ مقدمہ نے قوم کو جگا دیا ہے ،حکومت بنانے کے لیے اگر پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملایا تو سالوں پر محیط جدوجہد کا مقصد فوت ہو جائیگا۔نون اور پاکستان پیپلز پارٹی اپنی سیاہ کاریوں کے باعث شکست سے دوچار ہونگے ۔

ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ نون لیگ سمیت چند اور عناصر عام انتخابات کو انارکی کی جانب گھسیٹ رہے ہیں مگر وہ اپنے ارادوں میں نہ صرف ناکام ہو نگے بلکہ عام انتخابات میں شکست فاش سے بھی دوچار ہونگے ،کیونکہ نوشتہ دیوار پڑھ کر نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت سٹیٹس کو کی جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی محنت کا مقصد پاکستان کو زوال سے نکال کر عروج کی جانب گامزن کرنا ہے اورپانامہ مقدمے کے ٹرائل نے عوام میں کرپشن کیخلاف بے پناہ شعور اجاگر کیا ہے، اورآج قوم کا بچہ بچہ سمجھ بیٹھا ہے کہ کرپشن کیسے اسکی زندگی متاثر کرتی ہے، قوم جان چکی ہے کہ کرپشن کی موجودگی میں انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل دستیاب نہیں، ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ نہایت اہم ہے، اور یہ شریفوں کی نون لیگ اور آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے کسی طور اتحاد ممکن نہیں ہے اور اگر حکومت بنانے کے لیے دونوں جماعتوں سے ہاتھ ملایا تو جدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد ہی فوت ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…