جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملنے والوں کی لائنیں لگ گئیں،ہر ملاقاتی کو کتنا وقت دیاگیا؟منتخب وزیراعظم کے ساتھ کیا شرمناک سلوک ہورہاہے؟مریم اورنگزیب نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔ جمعرات کو جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا دن تھا ٗان ملاقاتوں کا وقت صبح 8 بجے سے شام چاربجے تک رکھا گیا تھا ٗہرملاقاتی کو صرف 20 منٹ ملاقات کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کی فضائی نگرانی بھی جاری رہی تھی۔نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے ملاقاتوں کے موقع پر

خصوصی تیاری کررکھی تھی۔ نوازشریف نے حسب سابق شلوارقمیض اور ویسٹ کوٹ زیب تن کیا اوران کی تیاری میں جیل حکام کی جانب سے فراہم کئے گئے مشقتی نے اہم کردارادا کیا ۔جیل حکام کی جانب سے نوازشریف کے ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کی گئی تھی جس میں شریف خاندان کے 17 ارکان، آصف کرمانی ، جاوید ہاشمی، پرویزرشید اورایازصادق سمیت 23 لیگی رہنما اور(ن) لیگ کے 11 وکلاء بھی شامل تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کے 16 رہنماؤں، شریف فیملی کے 8 افراد اور کارکنوں سمیت 25 افراد نے ملاقات کی۔جیل حکام کے مطابق ملاقات کا وقت ختم ہونے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو دوبارہ ان کے بیرکوں میں بھجوا دیا گیا۔ تینوں قیدیوں سے ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق کرائی گئی، ہرملاقات سے قبل میاں نوازشریف کی مرضی جانی گئی، ملاقات کے دوران کسی کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں تھی ۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب وزیراعظم سے شرمناک حرکات کرتے ہیں، نواز شریف کا قصور ملک کو اندھیروں سے بچانا اور دہشت گردی ختم کرنا ہے جب کہ ایک ہی جیل میں رہ کر ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کرسکتے، مریم نواز کو کیپٹن (ر) صفدر سے اور نواز شریف سے ایک بار ملاقات کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا عوام کے نام یہ پیغام ہے کہ ووٹ کو عزت دو، 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ووٹ کو عزت دو تحریک کو عزت دیں، اپنے ووٹ پر پہرہ رکھیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…