جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

آٹھ سالہ بچی کے اغواء ،زیادتی اورقتل کامجرم 30سال بعد گرفتار جانتے ہیں پولیس اس تک کیسے پہنچی، ایسی خبر جس نے ہر کسی کو حیران کر دیا

datetime 19  جولائی  2018 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست انڈیانا میں اپریل 1988ء میں آٹھ سالہ بچّی ٹینسلے کے اغوا، زیادتی اور قتل کی پراسرار کارروائی تیس برسوں تک تحقیق کاروں کے لیے ایک معمّہ بنی رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ قاتل نے لاش کے ملنے کی جگہ کے نزدیک ایک استہزائیہ پیغام تحریر کیا تھا جس میں سابقہ جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ایک اور جرم کا ارتکاب کرے گا۔ یہ تحریر اْس وقت عدالتی تحقیقات کو مزید پیچیدہ بنانے کے سوا کسی کام نہ آئی۔البتہ وقت کے ساتھ

ڈی این اے کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور ترقی کی مہربانی سے مشتبہ قاتل کو 30 برس کے بعد ناقابل یقین طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ قاتل نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔انڈیانا میں ایلن کاؤنٹی کی عدالت کی ویب سائٹ کے مطابق 59 سالہ جون مِلر پر ابتدائی طور پر 14 برس سے کم عمر بچوں کے قتل، ہراساں کرنے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالت نے مشتبہ قاتل کے لیے کسی ضمانت کی پیش کش نہیں کی۔ عدالتی کارروائی 19 جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…