اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

کیپٹن صفدر کے بھائی محمد سجاد احمد کو غیرقانونی حرکت مہنگی پڑ گئی،کارروائی شروع

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے کہا ہے کہ این اے 14 سے آزاد امیدوار اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بھائی محمد سجاد احمد کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کی تشہیر کرنے پر کارروائی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مبارک زیب خان نے صحافیوں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سجاد احمد کو شیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا لیکن وہ غیر قانونی طور پر اپنی انتخابی مہم میں

اس کی تشہیر کر رہے ہیں، لہٰذا ای سی پی متعلقہ قوانین کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ محمد سجاد این اے 14 سے اپنے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد صفدر کے متبادل امیدوار تھے۔تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے نااہل ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے بھائی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔این اے 14 کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے سجاد احمد کو ’بستر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا لیکن وہ اپنے بھائی کے انتخابی نشان شیر کو اپنی مہم میں استعمال کر رہے تھے۔اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کس طرح ایک امیدوار اس نشان کی تشہیر کرسکتا ہے، جو اسے الاٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پوسٹرز اور نیوزپیپرز کی اشاعت کے خلاف کارروائی بھی شروع کی جاچکی ہے۔دوسری جانب اوغی کے اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد اقاش نے خبردار کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے این اے 14 اور پی کے 32 اور پی کے 33 کے امیدواروں کو اجلاس کے دوران کہا کہ ’ آپ لوگ ووٹرز کے لیے آزادانہ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے میں مدد کریں اور جو لوگ مشکلات پیدا کریں گے ان کو نااہلی سمیت مختلف کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔اس موقع پر امیدواروں کی جانب سے پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…