ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

میں نے یہ سب کچھ مریم نواز کے کہنے پر کیا، فواد حسن فواد نے جیل میں قید سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کو بری طرح پھنسا دیا، سنسنی خیز انکشافات، مزید 3 سابق وزراء بھی زد میں آ گئے

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فواد حسن فواد نے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ جن کی وجہ سے میاں نواز شریف، مریم نواز اور تین سابق وزراء شکنجے میں آ سکتے ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے احکامات پر وزارت اطلاعات، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور کئی سرکاری محکموں میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ان کے میڈیا سیل کو مختلف محکموں کے کھاتوں سے تنخواہیں

جاری ہونے کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز بطور وزیراعظم احکامات جاری کرتی رہیں، ان کے احکامات پر مختلف محکموں کے اندر نوکریاں دی گئیں اور سرکاری افسران کی تعیناتیاں کی گئیں جبکہ کئی لوگوں کو فنڈز بھی مریم نواز کے احکامات کے مطابق جاری کیے جاتے تھے، اس کے علاوہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مریم نواز کے احکامات پر مشتمل چند خطوط اور چٹیں بھی موجود ہیں جن پر فواد حسن فواد نے عملدرآمد کیا۔ اخبار نے انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ فواد حسن فواد نے اعتراف کیا ہے کہ ایسی تیرہ وزارتیں ہیں جن کے تمام اختیارات فواد حسن فواد کے پاس تھے اور وہ تین وفاقی وزراء جن میں اسحاق ڈار بھی شامل ہیں سمیت نواز شریف اور مریم نواز کے کہنے پر مختلف افراد کو نوکریاں دیتے اور فنڈز منظور کرتے تھے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے وزارت اطلاعات سے لے کر دیگر محکموں میں بھی بہت سے لوگوں کو بھرتی کیا لیکن وہ تمام لوگ مریم نواز کے میڈیا سیل پر کام کرتے تھے اور انہیں مختلف محکموں سے تنخواہیں دی جاتی تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مریم نواز آفس ہولڈر سے زیادہ اختیارات رکھتی تھیں حالانکہ وہ آفس ہولڈر نہیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…