منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیپٹن(ر)صفدر کے بعد ان کے بھائی کی باری آگئی الیکشن کمیشن ایکشن میں آگیا، بڑی کارروائی کا اعلان کردیا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان ( ای سی پی ) نے کہا ہے کہ این اے 14 سے آزاد امیدوار اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بھائی محمد سجاد احمد کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی نشان کی تشہیر کرنے پر کارروائی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر مبارک زیب خان نے صحافیوں کو بتایا

کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سجاد احمد کو شیر کا نشان الاٹ نہیں کیا گیا لیکن وہ غیر قانونی طور پر اپنی انتخابی مہم میں اس کی تشہیر کر رہے ہیں، لہٰذا ای سی پی متعلقہ قوانین کے تحت ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ محمد سجاد این اے 14 سے اپنے چھوٹے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد صفدر کے متبادل امیدوار تھے۔تاہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا ہونے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر انتخابات کے لیے نااہل ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کے بھائی آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔این اے 14 کے ریٹرننگ افسر کی جانب سے سجاد احمد کو ’بستر‘ کا نشان الاٹ کیا گیا تھا لیکن وہ اپنے بھائی کے انتخابی نشان شیر کو اپنی مہم میں استعمال کر رہے تھے۔اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کس طرح ایک امیدوار اس نشان کی تشہیر کرسکتا ہے، جو اسے الاٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پوسٹرز اور نیوزپیپرز کی اشاعت کے خلاف کارروائی بھی شروع کی جاچکی ہے۔دوسری جانب اوغی کے اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد اقاش نے خبردار کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے این اے 14 اور پی کے 32 اور پی کے 33 کے امیدواروں کو اجلاس کے دوران کہا کہ ’ آپ لوگ ووٹرز کے لیے آزادانہ اور پرسکون ماحول فراہم کرنے میں مدد کریں اور جو لوگ مشکلات پیدا کریں گے ان کو نااہلی سمیت مختلف کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔اس موقع پر امیدواروں کی جانب سے پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…