پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکار بھیک مانگنے پر مجبور

datetime 20  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ(این این آئی)سندھ کے مشہور فن کار، اداکار اور اسٹیج آرٹسٹ سلیم شاہ محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں جن کی آنکھوں میں آنسو اور ہونٹوں پر تمام انسانیت پر طنزیہ مسکراہٹ ہوتی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سندھ کے مشہور اسٹیج آرٹسٹ، ٹی وی فنکار اور اداکار سلیم شاہ کو حالات نے بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔سلیم شاہ نے مسلسل تیس سالوں سے اپنے فن کے زریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں لیکن آج محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بے حساب اسٹیج، ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بڑے بڑے فنکاروں اور اداکاروں کے ساتھ اپنے کے فن کے زریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے آرٹسٹ سلیم شاہ آج انتہائی ذلت آمیز زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حالات اور ستم ظریفی کے شکار نامور فنکار دن کے وقت ٹھٹھہ، گھارو، دھابیجی میں بھیک مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ماضی کے اس نامور فنکار کے پاس نہ کھانے کو پیسے ہیں اور نہ ہی رہنے کو مکان،وہ اپنے اور بچوں کے پیٹ بھرنے کے لئے گھر گھر بھیک مانگ رہے ہیں۔ان کی یہ حالت دیکھ کر آنکھیں بے اختیار نم ہو جاتی ہیں۔ماضی میں کئی ایسے فنکار اس سے قبل منظر عام پر آچکے ہیں جو حالات اور ستم ظریفی کا شکار ہوئے ہیں۔نگران حکومت کو چاہیے کہ فنکاروں کے مدد کرے۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…