ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ اداکارہ ‘‘تبو’’ کس معروف پاکستانی اداکار کی بیٹی نکلیں؟

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جانداری اداکاری کے باعث شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ”تبو” پاکستانی اداکار کی بیٹی نکلیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ”تبو” کے والد جمال ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، یہ 1970 کی دہائی کی بات ہے کہ جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار علی آفان صدیقی کو اپنی فلم کے لیے ایک چہرے کی تلاش تھی جو پہلے کبھی کسی فلم میں نظر نہیں آیا ہو، اسی دوران اْنہیں جمال ہاشمی کا معلوم ہوا اور اْنہوں نے اپنی فلم کے لیے جمال ہاشمی کا انتخاب کرلیا۔علی آفان صدیقی کی پروڈیوس کردہ فلم ”سزا” نے ریلیز کے بعد خوب مقبولیت حاصل کی جس کے بعد جمال ہاشمی کا نام فلمی دْنیا میں جمیل ہاشمی رکھ دیا گیا۔

جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون سے شادی کی، رضوانہ دراصل بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی رشتے دار تھیں، رضوانہ پیشہ ورانہ طور پر ٹیچر تھیں، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوگئیں اور پنجاب کے شہر لاہور میں رہنے لگیں۔جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی، اْن کی شادی شدہ زندگی میں لڑائی جھگڑے اس قدر بڑھ گئے تھے کہ بات طلاق تک آگئی، اْس وقت تک جمال ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکے تھے اور بھارت منتقل ہوگئے۔اس جوڑی کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی جن میں بالی ووڈ اداکارہ ”تبو” اور اْن کی بہن فرح ناز شامل ہیں، ”تبو” کا اصل نام تبسم فاطمہ ہاشمی ہے وہ 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔تبو نے جب بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو اْن کے والد جمال ہاشمی اْن کے بیحد خلاف تھے، وہ نہیں چاہتے تھے کہ اْن کی بیٹیاں فلموں میں کام کریں لہٰذا وہ اپنی بیٹیوں کو چھوڑ کر گمنامی کی زندگی گزارنے لگے۔

بعدازاں، تبو کی بہن فرح ناز نے اپنے والد کو ڈھونڈا اور اْنہیں اپنے ساتھ لے جانا چاہا لیکن اْنہوں نے یہی کہا کہ وہ اپنے گھر کی عورتوں کے فلموں میں کام کرنے کے سخت خلاف ہیں لہٰذا اْنہوں نے بیٹی کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے بھارتی فلم نگری میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پہلا پہلا پیار” سے کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی جانداراداکاری کی بدولت فلم نگری میں مقام بنایا جبکہ اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر میں مختلف کردار ادا کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…