ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والے اپنے جسم سے مکھی اڑانے کے بھی مجاز نہیں ہیں،معروف فلمسٹار تابندہ علی کا میرا جسم میری مرضی والوں کو زبردست جواب

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)فلمسٹار تابندہ علی نے میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والی کمیونٹی بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے والے اپنے جسم سے مکھی اڑانے کے مجاز بھی نہیں ہیں۔فلمسٹار تابندہ علی نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کا ٹاک شومیں ہونے والے جھگڑے پر کہاکہ خلیل الرحمان قمر نے ہر عورت پر تنقید نہیں کی بلکہ ایک مخصوص طبقہ کی عورتوں کے بارے میں کہاہے جو میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا کر باعزت عورتوں کو بھی شرمندہ کررہی ہیں

ایسی عورتیں عورت کہلانے کے قابل نہیں ہیں اس لیئے خلیل الرحمان قمر نے ایسی عورتوں کو شٹ اپ کال دے کر اچھا کیا اور ان کا منہ بند کروایا وگرنہ وہ عورت ڈے پر فحاشی کا وہ سیلاب لاتیں کہ اللہ کی پناہ،فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ مجھے ایسی عورتوں کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ مردوں سے کس قسم کی آزادی چاہتی ہیں مردوں نے تو انہیں عزت دی،مقام دیا تاکہ وہ معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں کیا یہ آزادی نہیں کہ وہ ایک بھرے پرے گھر کی مالک ہیں ان مردوں کی وجہ سے وہ ماں کا رتبہ پاکر اپنا سر فخر سے بلند کرسکتی ہیں مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کی دوڑ میں شامل ہیں ملازمتیں کررہی ہیں گھروں میں بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں اس سے زیادہ آزادی انہیں کیا چاہئے۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ ہم سب کا جسم اللہ کی امانت ہے جو اسی کے حوالے کردیا جائیگا اس کے فیصلے بھی وہ خود کرے گا ہم نے تو اپنے اعمال لے کر جانے ہیں جنہوں نے فیصلہ کروانا ہے کہ ہم جنت کی روح پرور فضاؤں میں ابدی زندگی گزاریں گے یا جہنم کی دہکتی آگ میں اس لئے میرا ان چند مٹھی بھر عورتوں کو مشورہ ہے کہ اپنی عاقبت سنواریں اور مردوں نے جتنی آزادی دی ہوئی ہے اسی میں خوش رہیں اور ان کے ساتھ مل کر اپنی نسلوں کو سنواریں اور جنت کی حقدار بنیں نا کے دوزخ کی مہمان۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…