لاہور( این این آئی)معروف گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں اپنے والد کو پیار اور احترام کی نگا ہ سے دیکھتا تھا اور اسی کا نتیجہ کا ہے کہ آج لاکھوں آنکھیں مجھے اسی طرح کا پیار اوراحترام دیتی ہیں ،میرے والد محترم نے کہاتھاکہ تم پوری دنیامیں میر ی نشانی کے طو رپر جانے پہچانے جائو گے اور آ ج وہ بات بالکل سچ ثابت ہوئی ہے۔ ایک انٹرویو میں عارف لوہار نے کہا کہ عاجزی اورانکساری اللہ کی ذات کو بڑی پسند ہے اس لئے میں خود کو ایک فقیر سمجھتا ہوں اور
کوشش ہوتی ہے کہ کبھی تکبر کے قریب سے بھی نہ گزروں اور شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس قدر مقام سے نوازا ہے جس کا میں کسی طور ربھی حقدار نہیں تھا۔ عارف لوہار نے کہاکہ میں جس طر ح پیاراور محبت سے اپنے والد کو دیکھا کرتا تھا میرا ایک کمسن بیٹا بھی بالکل مجھے اسی طرح دیکھتا ہے اور پھر مجھے سمجھ آیا ہے کہ دنیا واقعی مقافت عمل ہے آپ یہاں جو بوئیں گے وہی کاٹیں گے اس لئے ہمیشہ اچھا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔