پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

اب پتہ چلا نصیر الدین شاہ اور عامر خان کو ملک چھوڑنے کا کیوں کہاجاتاہے،نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکراپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر پھٹ پڑیں

datetime 7  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ کیوں نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر کسی اورملک میں جاکر بسنے کی بات کہی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ارمیلاماٹونڈ کر نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں سیاسی مخالفین اوربھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اپنے شوہر کو پاکستانی کہے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس پر کیاکہہ سکتی ہوں میرا خیال ہے لوگ دیکھ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں جو بھی سمجھنے کی باتیں ہیں۔ ارمیلا نے اپنے شوہر کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے ان باتوں سے ظاہر ہوگیا کہ کیوں نصیرالدین شاہ کو بھارت چھوڑ کر کسی اورملک میں جاکر بسنے کی بات کہی جاتی ہے۔ارمیلا نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیشکنسٹ عامر خان کے حوالے سے بھی کہا کہ اب مجھے سمجھ آرہا ہے کہ کیوں عامر خان کو بولاجاتاہے کہ اگر تمہیں اپنے بچے کی فکر ہے تو جاؤ کہیں اور جاکر رہناشروع کردو۔ارمیلا ماٹونڈکر نے اچانک فلمیں چھوڑ کرسیاست میں شامل ہونے پر کہاکہ ہمارا ملک آج جہاں پر پہنچ چکا ہے اس وجہ سے میں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب میں اپنے ارد گرد دیکھتی ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آتا کہ کیا یہ واقعی میرا ملک ہیجہاں سب بھائی چارے سے ایک ساتھ مل کر رہتے تھے۔ارمیلا ماٹونڈکر 2016 میں کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ شادی کے بندھن بندھیں تھیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی ارمیلا کی کانگریس میں شمولیت سے خوش نہیں ہے اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھول رکھا ہے یہاں تک کانگریس میں شمولیت کے 24 گھنٹے بعد ہی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے مریم اختر میر رکھ لیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…