ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی ایک نئی مشکل میں پھنس گئے

11  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں پولیس نے تحقیقات کے لیے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کردیا ہے۔نوازالدین صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر نجی جاسوسوں سے اپنی اہلیہ کا فون ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریاست مہاراشٹر اور ممبئی کے نواحی شہر تھانے کی کرائم برانچ پولیس اسٹیشن نے نوازالدین صدیقی، ان کی اہلیہ اور ان کے وکیل رضوان صدیقی کو بدنام زمانہ کیس ‘کال ڈیٹیل ریکارڈ‘ (سی ڈی آر) کیس کی جاری تحقیقات میں پیش ہوکر اپنا ریکارڈ بیان کرانے کے لیے سمن جاری کردیا۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کا کہنا ہے کہ اداکار سمیت تینوں افراد کو سی ڈی آر کیس میں ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے اور 11 افراد کی گرفتاری کے بعد سمن جاری کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ اداکار، اس کی اہلیہ اور ان کے وکیل کو گرفتار افراد کی نشاندہی کے بعد ہی سمن جاری کیا گیا۔نوازالدین صدیقی کو جاری کیے گئے سمن میں انہیں پولیس تھانے پہنچ کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو کہا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نوازالدین صدیقی کو 9 مارچ کو تھانے پولیس کرائم برانچ آکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کو کہا گیا، تاہم اداکار بیان ریکارڈ کرانے نہیں پہنچے۔خبر کے مطابق اسی کیس میں پولیس نے نجی جاسوسوں سمیت 11 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے، جب کہ گرفتار کیے گئے افراد کی نشاندہی پر مزید افراد کو اپنے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے سمن جاری کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…