منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

جیکولین مادھوری کے مشہورگانے ’ایک دو تین‘ کا ریمیک کریں گی

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی دلکش اداکاری جیکولین فرننڈس دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کے مشہور گیت ’ ایک تو تین ‘ کا ریمیک کریں گی۔ بالی ووڈ کی ان دنوں نئی فلموں میں ماضی کے مشہور گیتوں کا ریمیک بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ سلمان خان کی مشہور فلم ’جڑواں‘ کا ریمکس بنا تو اس میں بھی ماضی کے مشہور گیت ’چلتی ہے کیا۔

نو سے بارہ‘ اور ’اونچی ہے بلڈنگ‘ جیسے گانوں کا ریمکس بنا جس پر جیکولین فرنینڈس نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے یہی وجہ ہے کہ وہ اب بالی ووڈ کی دھک دھک گرل کے مشہور گیت ’ایک دو تین‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی ‘ کے دوسرے سیکوئل میں مادھوری ڈکشت کی 1988 کی مشہور فلم ’تیزاب‘ کے گیت’ ایک دو تین‘ کا ریمیک شامل کیا جائے گا اور اس گانے پر پرفارم کرنے کے لیے خصوصی طور پر جیکولین فرنینڈس کو شامل کیا گیا ہے جس کے لئے مشہور کوریوگرافر ساروج خان کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہے۔بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیکولین فرننڈس اب مادھوری ڈکشت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم ’باغی 2‘ میں ماضی کے مشہور گیت ’ایک دو تین ‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے کہ 120 کروڑ روپے کے بجٹ سے نادیاد والا پروڈکشن میں بننے والی فلم ’باغی 2‘ میں ٹائیگر شرف اور دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…