منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

لکس سٹائل ایوارڈ کے دوران جاوید شیخ ماہرہ خان کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے، گال چومنے کی کوشش، ماہرہ خان نے کوشش کیسے ناکام بنائی ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کے دوران جاوید شیخ ماہرہ خان کو دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے ، ماہرہ خان کے گال چومنے کی کوشش، ماہرہ خان نے نہایت چالاکی سے منہ دوسری جانب موڑ کر خود کو بچا لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جاوید شیخ کی اس حرکت کو ہوائی فائرنگ کا نام دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لکس سٹائل ایوار کی تقریب کے

دوران جاوید شیخ ماہرہ خان کو دیکھ کر خود پر قابو نہ پا سکے اور جیسے ہی ماہرہ خان ایوارڈ لینے سٹیج پر آئیں جاوید شیخ نے انہیں وش کرتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کی مگر ماہرہ خان جاوید شیخ کا ارادہ بھانپتے ہوئے نہایت چالاکی سے منہ دوسری جانب موڑ کر بوسے سے بچ گئیں۔ جاوید شیخ کی ماہرہ خان کو بوسہ دینے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین جاوید شیخ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کی اس حرکت کو ہوائی فائرنگ قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان نے لکس سٹائل ایوار ڈ میں پیش آنے والے اس واقعہ پر اپنے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین کو ہی غلط قرار دیدیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے جاگتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فضول ویڈیوز اور تبصروں کو دیکھا۔ ہر چیز کے بارے میں جاننا اور اس سے متعلق ایک رائے رکھنا ایک اچھی بات ہے لیکن خدا کے واسطے ہر چیز کو خبر نہ بنا دیا کریں۔ ماہرہ خان نے مزید کہا کہ جاوید شیخ ہم سب کے لیے سینئیر ہیں اور ہمیشہ سے ہمارے لیے قابل احترام رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کچھ عرصے بعد اسی طرح کے واقعات کی وجہ خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل ان کی بھارت میں رنبیر کپور کے ساتھ ہوٹل کی لفٹ کے سامنے کسی مسئلے پر نہایت تندوتیز انداز میں

بات کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے جبکہ چند ماہ قبل امریکہ میں رنبیر کپور کے ساتھ نہایت مختصر لباس میں رات گئے ہوٹل کی پارکنگ میں تمباکو نوشی کرنے کی تصاویر کی وجہ سے بھی وہ خبروں کی زینت بنیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…