بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

اداکارہ پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)محض چند سیکنڈ کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون کو پیچھے چھوڑدیا۔چندروزقبل سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو جس میں ایک لڑکا اور لڑکی آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آرہے ہیں نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔ ویڈیو میں لڑکا اور لڑکی کے درمیان آنکھوں سے اشاروں میں بات کرنے کا انداز لوگوں کا اتنا بھایا کہ چند گھنٹوں میں ویڈیو میں موجود لڑکی دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔

ویڈیو میں نظرآنے والی لڑکی پریاپرکاش کا تعلق دراصل بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری سے ہے اور یہ ویڈیو اس کی پہلی فلم ’’اورو آدار لو‘‘کے گانیکی ہے جو اس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔پریا پرکاش اپنے دل لبھانے والے انداز کی وجہ سیایک عام اداکارہ سے سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہیں اور انہیں بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہچانا جانے لگا ،یہاں تک ملیالم فلم انڈسٹری کی اس معمولی اداکارہ نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو ٹکر دے دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دوسال سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کیلئے پریا پرکاش نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پریاپرکاش کانام پچھلے 5 دنوں میں گوگل پر اتنا زیادہ سرچ کیا گیا کہ انہوں نے سنی لیون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور پریاپرکاش اس وقت گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…