بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

سنی لیون ایک بار پھر قانونی مشکل میں پھنس گئیں

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

چنائے(این این آئی) بھارتی شہر چنائے میں اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔بھارتی سماجی کارکن ایمی آلیاس موسس نامی خاتون نے بھارتی شہر چنائی کے نزارتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میں نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے خلاف شکایت درج کرادی۔ ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنی لیون بھارت میں فحاشی پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سنی لیون ہفتے کے روز ایک تقریب میں شرکت کے لیے چنائی گئی تھیں جس میں انہیں رقص بھی کرنا تھا، ایمی نے اسی تقریب کے حوالے سے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ سنی لیون فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہیں۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں جب سنی لیون کے خلاف فحاشی پھیلانے کا الزام لگا ہو، گزشتہ برس دسمبر میں اداکارہ کے خلاف کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم نیاحتجاج کرتے ہوئے سنی لیون کا نئے سال کے موقعے پر ہونے والا پروگرام منسوخ کروادیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…