منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان فلم سینسر بورڈ نے تاحال ’’پیڈ مین‘‘ کا جائزہ نہیں لیا

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی)رواں ماہ 9 فروری کو بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’پیڈ مین‘ کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ اس پر پاکستان میں پابندی عائد کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے لکھا تھا کہ ’پیڈ مین‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔’پیڈ مین‘ جیسی سماجی موضوع پر بنی فلم کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت نہ دیے جانے پر عوام نے پاکستان کے فلم سینسر بورڈ کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’پیڈ مین‘ کی سپورٹ میں ٹوئیٹس کیں۔

متعدد پاکستانی خواتین صحافیوں، اداکاراؤں و سماجی رہنماؤں نے بھی پیڈز کے ساتھ تصاویر ٹوئیٹ کرکے فلم کو نمائش کی اجازت نہ دیے جانے پر فلم بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جس کے بعد حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 11 فروری کو وضاحت کی گئی کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سینسر (سی بی ایف سی) نے تاحال غیر ملکی فلم ’پیڈ مین‘ کا جائزہ نہیں لیا، اور کسی بھی فلم کو جائزے کے بغیر پہلے کیسے نمائش کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

حکومت پاکستان کی ٹوئیٹ میں وضاحت کی گئی کہ وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کی جانب سے تاحال غیر ملکی فلم کو نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔حکومت پاکستان کی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ سی بی ایف سی کسی بھی فلم کو اس وقت ہی نمائش کی اجازت کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے، جب کہ وہ فلم بورڈ کے معیار اور میرٹ پر پورا اترتی ہے۔ساتھ ہی ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ بعض نشریاتی اداروں کی جانب سے فلم کی تشہیر کے لیے جھوٹ پر مبنی سیاسی پروپیگنڈا کے تحت اس کی حمایت بھی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ 11 فروری کو ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے ’پیڈ مین‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہ دیے جانے پر ٹوئیٹ کے ذریعے سینسر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…