اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرینہ کپور کی عامر خان سے رات کے اندھیرے میں سب سے چھپ کر ملاقات، ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور پٹوردی خاندان کی بہو ، سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ، مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور پٹوردی خاندان کی بہو ، سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

جس میں وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ ایک سنسان جگہ میں رات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان رات کے اندھیرے میں سنسان جگہ پر کسی کا انتظار کر رہے ہیں اور اسی اثنا میں ایک لال رنگ کی لینڈ کروزر وہاں آتی ہیں اور اس میں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نہایت پراسرار انداز سے برآمد ہوتی ہیں اور چلتے ہوئے عامر خان کی گاڑی میں سوار ہو جاتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور عامر خان کی موجودگی سے بے خبر ہوتی ہیں اور جیسے ہی وہ گاڑی میں بیٹھتی ہیں تو عامر خان کو دیکھ کر چونک جاتی ہیں، وہ عامر خان سے کہتی ہیں کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو اور اسی اثنا میں عامر خان ڈرائیور کو فوری طور پر وہاں سے گاڑی نکالنےکا کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور کے شاہد کپور سمیت متعدد اداکاروں کیساتھ تعلقات کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں اور بالی ووڈ میں اس طرح کے تعلقات کو معیوب بھی نہیں سمجھا جاتا تاہم پٹوردی خاندان کی بہو اور سیف علی خان کی اہلیہ بننے کے بعد کرینہ کپور مکمل طور پر ایک گھریلو زندگی گزار رہی تھیں اور ان کی اب عامر خان کے ساتھ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد پورا بالی ووڈ اور دنیا بھر میں عامر خان اور کرینہ کپور کے مداح شاک اور سسپنس کی کیفیت میں مبتلا ہیں اور اس ملاقات سے

متعلق کئی سوال ان کے ذہنوں میں ابھر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…