پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اداکارہ کریتی سینن لفٹ میں پھنس گئیں

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن کو اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک گھنٹے تک لفٹ میں پھنسی رہیں۔فلم ’ہیرو پنتی ‘سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتی سینن اپنے حْسن اور حقیقی اداکاری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہیں لیکن فلمی دنیا سے وابستہ ان اداکاراوں کو اپنی حقیقی زندگی میں بھی مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کریتی سینن کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب انہیں لفٹ خراب ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک وہیں قید ہونا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کے ساتھ ایک حادثہ اْس وقت رونما ہوا جب اْنہیں میٹنگ کے سلسلے میں جانا تھا لیکن وہاں لفٹ میں پھنس گئیں جس کے بعد انہیں اپنے مینیجر کو بلانا پڑا اور اسی ایک گھنٹے کے دوران کریتی اپنے ساتھ ہونے والے حادثے کو ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے لمحہ بہ لمحہ شیئر کرتی رہیں۔کریتی سینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے لفٹ میں پھنسے رہنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’میں لفٹ میں پھنس گئی ہوں اور یہاں حیرت انگیز طور پر تھری جی بھی چل رہا ہے، کیا ممبئی میں یہ بھی ممکن ہے ؟؟کریتی نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی مینیجر عائشہ کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے باہر نکالو ،میٹنگ کے لیے بہت دیر ہو رہی ہے۔کریتی کا اس ایک گھنٹے کے دوران ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مکالمہ بھی ہوتا رہا اور مداح مختلف رائے بھی دیتے رہے جب کہ کریتی نے مداح کی جانب سے خیریت کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں خیریت سے ہوں اور پریشان ہونے کی بات نہیں، میری مینیجر مجھے نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن میں اس وقت بے آرام اور بھوکی ہوں۔ایک مداح نے کریتی کو چاکلیٹ کھانے کا مشورہ دیا جس پر کریتی نے جواب دیا کہ خیال بْرا نہیں ہے، میں اپنے بیگ میں کچھ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔آخر میں کریتی کا مداحوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر کار مجھے لفٹ سے باہر نکال لیا گیا ہے اب گھبرانے کی بات نہیں، میں میٹنگ میں جا رہی ہوں جس کے لیے میں ایک گھنٹہ لیٹ ہو چکی ہوں یہ وقت بہترین طریقے سے گزارنے پر مداحوں کی شکر گزار ہوں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…