جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

فلم ’’ففٹی شیڈز فریڈ‘‘ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)ایکشن، رومانس اور تھرل پر مبنی فلم ’’ففٹی شیڈز فریڈ‘‘ آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی، تین دنوں میں 4 ارب 30 کروڑ روپے سمیٹ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔مشہور ناول ’ففٹی شیڈز آف گرے‘ کی سیریز پر بننے والی فلم کا بھی یہ آخری سیکوئیل ہے ۔اس آخری فلم ’ففٹی شیڈز فریڈ‘ میں اس کے ہیرو کرسٹن گرے اور اْس کی بیوی اینیس تیزیا کی شادی کے بعد کی زندگی دکھائی گئی ہے ۔

فلم میں تعلقات کا نیا پہلو دکھایا جا رہا ہے۔کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’پیٹر ریبٹ‘بھی اسی ویک کے اینڈ پر ریلیز ہونے والی دوسری فلم تھی۔ فلم ابتدائی تین دنوں میں 2 ارب 76 ارب روپے بٹور کر دوسرے نمبر پر پر رہی۔ہدایت کار وِل گلوک کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ دلچسپ کامیڈی فلم بچوں کی کہانیوں کے مشہور فکشنل کردار پیٹر ریبٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں ایک خرگوش اپنی شرارتوں سے سب کی ناک میں دم کئے رکھتا ہے، شرارتی خرگوش اپنے مشن کو مکمل کرنے کے لیے ایک کسان کے کھیتوں کا رخ کرتا ہے جہاں اپنے ساتھیوں سمیت چھپ کر اپنی زندگی کو انجوائے کرنا چاہتا ہے۔ایکشن سے بھرپور نئی بائیو گرافیکل ڈراما فلم دی 15:17 ٹو پیرس ایک ارب 40 کروڑ روپے آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔کلنٹ ایسٹ وڈ کی زیر ہدایت بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے جانباز امریکی فوجیوں کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ٹرین میں دہشت گردی کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بنانے کے مشن پر نکلتے ہیں اور اپنی جان دائو پر لگا کر معصوم لوگوں کو بچاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…