جدہ (این این آئی)آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ سعودی خاتون نجات مفتاح سعودی عرب کے تھیٹر میں کام کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق نجات مفتاح نے اسٹیج ڈرامے ’حیات المبراطور‘ یعنی ’شہنشاہ کی زندگی‘ میں ایک اہم کردار ادا کیا۔نجات نے اس موقع پر کہا کہ وہ اسکول میں اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیتی رہی ہیں
، مگر ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ وہ ایک دن عوامی تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں گی۔نجات کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور ڈرامے کی ٹیم کی جانب سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔ ڈرامہ’’شہنشاہ کی زندگی‘‘ 2017 میں 4 مرتبہ جدہ شہر میں پیش کیا گیا۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس میں کسی خاتون کو شامل کیا گیا۔ گزشتہ شوز میں خاتون کا کردار مرد اداکار نے ادا کیا تھا۔