جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین ‘‘ پاکستان میں ریلیز سے کیوں روک دی گئی فلم میں خواتین کے کس مسئلے کو موضوع بنایا گیا جو پابندی کی وجہ بنا

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی۔بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار گزشتہ کافی عرصے سے روایتی فلموں سے ہٹ کر سماجی مسائل خاص طور پر بھارتی خواتین کو درپیش مسائل پر مبنی فلمیں کرنیکو ترجیح دے رہے ہیں۔گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘بھی بھارت میں بیت الخلا میں کمی اور اس حوالے سے خواتین کو پیش آنے والے مسائل پر مبنی تھی جسے لوگوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

’’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘‘کے بعداکشے کمار کی رواں ماہ 9 فروری کو ایک اور فلم’’پیڈمین‘‘ ریلیز ہوئی ہے تاہم پاکستان میں’’پیڈ مین‘‘ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پنجاب فلم سنسر بورڈ کے ممبران نے ’’پیڈمین‘‘کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا۔ اس حوالے سے بورڈ کے ممبران کا کہنا ہے کہ متنازع موضوع پر بنائی گئی فلم کو سینما میں ریلیز کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ پنجاب سنسر بورڈ کے ساتھ وفاقی سنسر بورڈ نے بھی فلم کو این او سی جاری کرنے سے منع کرتے ہوئے فلم کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔دوسری طرف پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے مقامی پروڈیوسرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروڈیوسرز بھارتی فلمیں خرید کر اسلامی ثقافت اور تاریخ کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔ پنجاب سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے تمام ممبران فلم کو دیکھتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے کیونکہ فلم میں خواتین کے اس مسئلے کو موضوع بنایا گیا تھا جس کے بارے میں عام طور پر کھلے عام بات نہیں کی جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی آئی ایم جی سی ابتدا میں فلم کو خریدنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی لیکن سنسر بورڈ نے انہیں فلم نہ خریدنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں بورڈ ممبران نے فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہدایت کار آر بالکی کی فلم ’’پیڈمین‘‘ میں اکشے کمار، رادھیکا آپٹے اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم کی کہانی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کویمبٹور کے سماجی کارکن اروناچلم کی گرد گھومتی ہے جنہوں نے اپنے علاقے میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…