منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ بچن کوہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو گزشتہ شب کمر اور گردن میں درد کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم صحت میں بہتری پر اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔امیتابھ بچن کی گزشتہ شب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر کے بعد ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے۔لیک ہونے والی تصویر میں امیتابھ بچن اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر موجود تھے، اور ان کے چہرے پر مفلر تھا۔

جس وجہ سے ان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا۔تصویر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کی طبیعت بہت خراب ہیں، تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے معمول کے چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کمر اور گردن کے درد کے چیک اپ کے لیے ہسپتال پہنچے تو انہیں ایڈمٹ ہونے کا مشورہ دیا گیا۔تاہم ایک رات ہسپتال میں گزارنے کے بعد اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔اداکار نے ناساز طبیعت پر نیک تمنائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور انہیں اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے ٹوئیٹ کی۔امیتابھ بچن نے ٹوئیٹ میں ایک ہندی نظم بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اور ہسپتال کے تعلق سے متعلق لکھا۔انہوں نے نظم میں ہسپتال کو مندر سے تشبیح دی اور ڈاکٹرز کو اپنی زندگی کا لازمی جز قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہسپتال کا دورہ مندر کے دورے کی طرح ہی ہے۔این ڈی ٹی وی نے اپنی خبر میں بتایا کہ امیتابھ بچن کو ممبئی کی لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے وہ اپنا علاج کرواتے ہیں۔لیلاوتی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) روی شنکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ امیتابھ بچن معمول کے چیک اپ کے لیے آئے تھے، اور انہیں کمر اور گردن میں درد کی تکلیف تھی۔ہسپتال میں امیتابھ بچن کو درد کش انجکشن سمیت دیگر دوائیں دی گئیں، جس کے بعد طبیعت میں بہتری پر انہیں فارغ کردیا گیا۔ہسپتال سے فارغ ہوتے وقت ان کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشک بچن بھی تھے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…