جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل سے سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی چھٹی ہوگئی۔سلمان خان کی فلم ’کک‘ 2014 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں ان کے مدمقابل جیکولین فرنینڈس نے مرکزی کردار کیا تھا اور فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔گزشتہ دنوں فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا ۔

جس کے بعد ایک بار پھر فلم میں سلمان اور جیکولین فرنینڈس کو دیکھنے کے لیے مداح بیتاب تھے تاہم فلم کے سیکوئل سے جیکولین کی چھٹی ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے مدمقابل فلم ’کک 2‘ کیلئے نئے چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جو فلم میں جیکولین کی جگہ لیں گی۔ فلمساز کی جانب سے کئی اداکاراؤں کو فلم کی پیشکش کی گئی ہے تاہم تاحال کسی اداکارہ کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ساجد ناڈیاڈ والا نے فلم ’کک‘ سے ہی ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کی بھی ہدایت کاری کریں گے جب کہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سلمان خان کے ساتھ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ دونوں کی ایک ساتھ دوسری فلم ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…