بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال میں داخل

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے میگا سپر اسٹار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے 75سالہ لیجنڈ اداکارہ کئی روز سے کمر اور بازو کے درد میں مبتلا تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ معمول کے چیک اپ کیلئے ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں داخل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ امتیابھ بچن کو نظام انہضام میں دشواری کا سامنا ہے ،تاہم ان کی بیماری کے حوالے سے ان کے خاندان یا ہسپتال انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔بگ بی اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میںٹھگ آف ہندوستان اور 102ناٹ آئوٹ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن متعدد بار کئی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار 1982ء سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ٗ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے جگر کے 75فیصد حصے نے کام کرنا چھوڑد یاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…