بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری،ڈوین جانسن ،دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے مقبول ترین اداکاروں کی جاری ہونے والی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بین الاقوامی ویب سائٹ ہالی ووڈ رپورٹر نے سوشل میڈیا (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام،

یوٹیوب اور گوگل پلس) کے ذریعے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی خوب نام کمایا یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کی نسبت دپیکا اور پریانکا کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہے اور بیرون ممالک دونوں کے لاکھوں مداح موجود ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’’جومانجی‘‘میں ایکشن اور کامیڈی سے لوگوں کا دل جیتنے والے ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن فہرست میں پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ہالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کیون ہارٹ نے مقبولیت میں دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دنیا کے مقبول ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرا نمبر خاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ فلم’’پدماوت‘‘کو تنازعات کے باعث ملنے والی شہرت سے دپیکا کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…