جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جیکولین مادھوری کے مشہورگانے ’ایک دو تین‘ کا ریمیک کریں گی

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی دلکش اداکاری جیکولین فرننڈس دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کے مشہور گیت ’ ایک تو تین ‘ کا ریمیک کریں گی۔ بالی ووڈ کی ان دنوں نئی فلموں میں ماضی کے مشہور گیتوں کا ریمیک بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

سلمان خان کی مشہور فلم ’جڑواں‘ کا ریمکس بنا تو اس میں بھی ماضی کے مشہور گیت ’چلتی ہے کیا نو سے بارہ‘ اور ’اونچی ہے بلڈنگ‘ جیسے گانوں کا ریمکس بنا جس پر جیکولین فرنینڈس نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لیے یہی وجہ ہے کہ وہ اب بالی ووڈ کی دھک دھک گرل کے مشہور گیت ’ایک دو تین‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق احمد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی ‘ کے دوسرے سیکوئل میں مادھوری ڈکشت کی 1988 کی مشہور فلم ’تیزاب‘ کے گیت’ ایک دو تین‘ کا ریمیک شامل کیا جائے گا اور اس گانے پر پرفارم کرنے کے لیے خصوصی طور پر جیکولین فرنینڈس کو شامل کیا گیا ہے جس کے لئے مشہور کوریوگرافر ساروج خان کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہے۔بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیکولین فرننڈس اب مادھوری ڈکشت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم ’باغی 2‘ میں ماضی کے مشہور گیت ’ایک دو تین ‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے کہ 120 کروڑ روپے کے بجٹ سے نادیاد والا پروڈکشن میں بننے والی فلم ’باغی 2‘ میں ٹائیگر شرف اور دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…