منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ زوال پذیر ہے، سارہ لورین

datetime 9  فروری‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں اچھی فلمیں بننے کے باوجود موسیقی کا شعبہ بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ ایک دور تھا جب ہرکوئی پاکستانی فلم اورسینما کو تنقید کا نشانہ بنانا اپنا ’’ فرض ‘‘سمجھتا تھا لیکن اب وقت بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس ہونے لگی ہیں۔ فلموں کی کہانیاں، ڈائیلاگ اورلوکیشنز کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کی آمد نے ایک نئی فلم انڈسٹری کی شروعات کردی ہے۔

سارہ لورین نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب وسائل کی بے پناہ کمی تھی، اس وقت بھی ہمارے ملک میں بہترین فلمیں پروڈیوس ہوئیں۔ خاص طورپرفلم کا میوزک اس قدر جاندارہوا کرتا تھا کہ اس کی آج بھی مثال دی جاتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت اگرہماری فلموں میں پیچھے رہ جانے والی چیز کی بات کریں تووہ میوزک کاشعبہ ہے۔ نوجوان فلم تاحال فلمی میوزک کوایسا عمدہ نہیں بنا سکے، جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں دوبارہ سے میوزک انڈسٹری اپنے پیروں پرکھڑی ہوجائے، اس کے لیے

بہت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ بالی ووڈ فلموں کی کامیابی میں سب سے زیادہ اہم کردارمیوزک کاہوتا ہے۔ اسی لیے توجب ان کی فلم دنیا بھرمیں نمائش کے لیے پیش کی جاتی ہے تواس سے پہلے فلم کا میوزک اس کی زبردست تشہیرکرچکا ہوتا ہے۔سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ایک طرف توفلم کا میوزک فروخت ہوتا ہے اوردوسری جانب سینما گھروں میں بھی لمبی قطاریں دکھائی دیتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی فلم میکرزبھی فلم کے میوزک پرتوجہ دیں اور اس کو بہتر بنانے کے لیے ماضی کے معروف موسیقاروں اورسازندوں کی خدمات حاصل کریں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…