منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ میں صلح کی کوششیں

datetime 9  فروری‬‮  2018 |

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ کے ماضی کے مقبول ترین جوڑے بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کی درخواست پر طلاق کے مقدمے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی۔میڈیا کے مطابق بریڈ اور اینجلینا نے گزشتہ برس ستمبر میں طلاق کی درخواست دی تھی۔ بریڈ پٹ اپنے بچوں کو اپنی تحویل میں رکھنا چاہتے تھے لیکن عدالت کی جانب سے بچے اینجلینا کو سونپ دیئے گئے اور بریڈ کو ان سے ملنے کی اجازت دے دی۔

انہوں نے عدالت کو درخواست دی کہ وہ اس سلسلے میں مذاکرات کر رہے ہیں اور مقدمے کی کارروائی معطل کی جائے، جو منظور کر لی گئی۔خیال رہے کہ ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے 2016ء میں بریڈ پِٹ سے طلاق کی درخواست دی تھی۔ اینجلینا جولی اور بریڈ پِٹ 2004ء سے ایک ساتھ رہے تھے، تاہم انہوں نے اگست 2014ء میں شادی کی تھی۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اس کے بعد دونوں اکھٹا رہنے لگ گئے تھے۔ ہالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے 6 بچے ہیں۔ اینجلینا اور بریڈ کی جوڑی کو مداح پیار سے ’برینجلینا‘ بھی کہتے تھے۔بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد ایک انٹرویو میں اینجلینا جولی نے کہا تھا کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد سے بہت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ یہ بہت مشکل ہے، میں اکیلے رہنے میں لطف محسوس نہیں کر رہی ہوں، یہ ایسی چیز نہیں تھی جو میں چاہتی تھی۔ اس کے بارے میں کچھ بھی اچھا نہیں ہے۔ یہ صرف بہت کھٹن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا ظاہر نہیں کر سکتی کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین وقت نہیں تھا لیکن میں یہ سوچ کر آگے بڑھتے ہوئے اس سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہوں کہ یہ انسانی زندگی کا حصہ ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ لحمہ دوبارہ یاد آئے اور حقیقت میں ان دنوں کو گزارنے کی کوشش کر رہی ہوں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…