جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگیں

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگیں۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی وڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز ’کیدر ناتھ‘ سے کر رہی ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔سارہ علی خان پہلی فلم حاصل کرنے کے بعد سے اب تک 7 فلموں کی پیشکش ٹھکرا چکی ہیں جس کی وجہ ان میں کسی بڑے فلم اسٹار کا نہ ہونا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اداکارہ شاہد کپور اور ہریتھک روشن جیسے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پہلی فلم کے بعد سے اب تک 7 فلمیں چھوڑ چکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سارہ علی خان نے بعض فلمسازوں کے اسکرپٹ بھی سننے سے انکار کردیا تھا لیکن والدہ کی مداخلت پر ایک فلم کا اسکرپٹ سناانہوں نے فلمسازوں کو بڑے اداکاروں کے مدمقابل کاسٹ کیے جانے کی شرط پر ہی فلموں میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سارہ خان نے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم بھی سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی مرضی سے کام کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…